سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

جڑواں بچوں کی پیدائش لیکن دونوں کا سال اور تاریخ الگ الگ

دوسری جانب ان بچوں کے والد بِلی ہمفرے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لڑکے آگئے ہیں اور یہ بہت خاص ہیں۔ ان دونوں کی پیدائش ایک سال میں بھی نہیں ہوئی۔

واشنگٹن: امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو نئے سال کی آمد پر جڑواں بچوں کی پیدائش پر بڑی خوشی ملی لیکن دونوں بچے نہ تو ایک ہی جیسی تاریخ پیدائش اور نہ ہی ایک جیسا سال پیدائش رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں
سالِ نو کی آمد اور زندگی کی قدر و اہمیت

نئے سال کی شام کو اس جوڑے کے ہاں رات 11 بجکر 48 منٹ پر ازرا نامی بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اُس کے بعد رات 12 بج کر 28 منٹ پر دوسرے بیٹے ایزیکیال کی پیدائش ہوئی۔ ان جڑواں بچوں کی پیدائش جنوبی جرسی میں واقع وِرچُوا وُورہیس ہسپتال میں ہوئی۔

اس بارے میں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ’ان جڑواں بچوں کے والدین اِیو اور بِلی اس بات پر بہت خوش ہیں کہ اُن کے دونوں بیٹے صحت مند ہیں اور اُن کے پاس اُن کی پیدائش سے متعلق سنانے کو ایک مزیدار قصہ بھی ہوگا۔‘

دوسری جانب ان بچوں کے والد بِلی ہمفرے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لڑکے آگئے ہیں اور یہ بہت خاص ہیں۔ ان دونوں کی پیدائش ایک سال میں بھی نہیں ہوئی۔

ازرا کی پیدائش 31 دسمبر 2023 کو ہوئی۔ اس کے والد کی بھی یہ ہی تاریخ پیدائش ہے۔ ایزیکیال یکم جنوری 2024 کو پیدا ہوئے۔‘ حیران کن طور پر بڑے بیٹے ازرا اور اُن کے والد کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے یعنی ازرا کے والد بھی 31 دسمبر کو پیدا ہوئے تھے۔

a3w
a3w