حیدرآباد

نیلو فر ہاسپٹل سے ریاست کے 42 خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس مربوط

نیلو فر ہاسپٹل

حیدرآباد: نیلوفر ہسپتال کے سوپر اسپیشلٹی ڈاکٹرز، اب ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے ذریعہ، حکومت کے زیر انتظام اسپیشل نیو بارن کیئر یونٹس(SNCUs)میں داخل ہونے والے قبل از وقت پیدا ئش نازک بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے حقیقی پیرامیٹرز(عوامل) کو ٹریک کرنے کے قابل ہوں گے۔

شیرخوار اور زچگی کی شرح اموات کو کم کرنے سے حاصل فوائد کو برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کے لیے، حکومت کی جانب سے اضلاع میں تمام 42 خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس (SNCUs) کو نیلوفر ہاسپٹل کے مرکزی سہولت سے مربوط کردیا گیا ہے۔ خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس جن کی تعداد سال 2014 میں 19 سے بڑھا کر سال 2023 میں 42 کر دیا گیا ہے، جہاں بیمار نوزائیدہ کو ہر قسم کی دیکھ بھال فراہم کی جارہی ہے۔

اس سہولیات کی فراہمی کا مقصد ضلعی ہسپتالوں میں لیبر وارڈز(زچگی وارڈ) کے قریب الگ یونٹس کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ ان خصوصی یونٹس میں بیمار نوزائیدہ کو انتہائی نگہداشت اور 24 گھنٹے نگرانی میں رکھا جاتا۔

نیلوفر ہسپتال میں مرکزی سہولت، جو سنٹر آف ایکسیلینس کے طور پر جانی جاتی ہے کو خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس کے ذریہ سینئر ملٹی اسپیشلٹی ڈاکٹروں تک رسائی فراہم کرتے ہوئے مزید مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وقت پر بچوں کی نشوونما کو ٹریک کیا جا سکے۔ نیلوفر ہسپتال کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ٹی اوشا رانی نے کہا کہ خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس کے انچارج کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اضلاع میں مقامی ڈاکٹروں کو ماہرانہ مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی مشترکہ کوشش یقینی طور پر شیرخوار اور زچگی کے دوران شرح اموات کو مزید کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے بہت کم وزن کی وجہ سے صحت کی متعدد پیچیدگیوں کا شکار ہوتے ہیں۔ ان یونٹس میں اس طرح کے شیر خوار بچوں میں مختلف طبی حالات کی وجہ شرح اموات بہت زیادہ ہے جس میں دم گھٹنے، سیپسس، سانس کی تکلیف، ہائپوتھرمیا، ہائپوگلیسیمیا، پیدائشی خرابی اور قبل از وقت پیدائش شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا ایسے شیر خوار بچوں کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور یقینی طور پر نیلوفر ہسپتال میں نئی سہولت قیمتی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کر سکے گی۔ اس کے علاوہ نیلوفر ہسپتال میں دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہونے والے شیر خوار بچوں میں دل کی پیچیدہ سرجری کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریاستی وزیر صحت، ٹی ہریش راؤ، جنہوں نے ہفتے کے روز 42 خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹس کو مدد فراہم کرنے کے لیے نیلوفر اسپتال میں ایک سنٹر آف ایکسیلینس کا آغاز کیا تھا، کے مطابق اسپتال کے سینئر ڈاکٹر جلد ہی ان سرجریوں کا آغاز شروع کریں گے۔ قلب کی سرجریوں کے علاوہ 33 خصوصی نوزائیدہ ایمبولینسز بھی شروع کر رہے ہیں تاکہ شیر خوار بچوں کو فوری طور پر خصوصی نگہداشت میں لایا جا سکے۔

نیلوفر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ان خصوصی یونٹس میں شدید بیمار بچوں کو بچانے کے لئے ڈاکٹروں کی رہنمائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت تلنگانہ نے تقریباً 500 کروڑ روپے صرف ماں اور بچے کی صحت (MCH)مدر اینڈ چائلڈ کیئر کے لئے خصوصی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر خرچ کیے ہیں۔

a3w
a3w