تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی کی مفت وائی فائی والی اے سی سلیپر بسوں کا افتتاح

 بس کے اندر سیکورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ بس میں اتفاقی طور پر آگ لگنے کی صورت میں اس کا پتہ لگانے کا سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے معلومات پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آرٹی سی) نے پہلی مرتبہ مفت وائی فائی والی اے سی سلیپر بسوں کو متعارف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
آر ٹی سی کی 100 نئی بسوں کا افتتاح
سکندرآباد اور پٹن چیرو کے درمیان اے سی بسیں چلانے کا اعلان
یومیہ 45 ہزار خواتین کا بسوں میں مفت سفر
ٹی ایس آر ٹی سی: آندھرا پردیش کے طریقہ کار کے مطابق انضمام کا عمل مکمل کرنے حکومت کا فیصلہ

وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے وجے واڑہ روٹ پر چلائی جانے والی نئی اے سی سلیپر بس کا افتتاح ایل بی نگر میں کیا۔

ٹی ایس آرٹی سی کے صدرنشین باجی ریڈی گووردھن،منیجنگ ڈائرکٹر سجنار اور سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔یہ بسیں کئی سہولیات سے لیس ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کے لیے بس ٹریکنگ سسٹم کے ساتھ بس میں پیانک بٹن بھی رکھاگیا ہے۔

 بس کے اندر سیکورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ بس میں اتفاقی طور پر آگ لگنے کی صورت میں اس کا پتہ لگانے کا سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے معلومات پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی۔

بس میں ہر برتھ میں پانی کی بوتل رکھنے کی سہولت کے ساتھ موبائل چارجنگ پوائنٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ہر برتھ کے پاس ریڈنگ لیمپ بھی لگایاگیا ہے۔ سفر کی منزل سے متعلق تمام اطلاعات بس کے سامنے اور پیچھے کے حصہ میں ایل ای ڈی ڈسپلے بورڈ پر پیش کیا جائے گا۔

ان بسوں کو ”لہاری۔ امابڈی۔ انوبھوتی“ کا نام دیا گیا ہے جن کو حیدرآباد سے بنگالورو، ہبالی اور آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم، تروپتی اور ٹاملناڈو کے چینئی کے روٹ پر چلایاجائے گا۔ کارپوریشن نے ہائی ٹیک پیمانے پر پہلی مرتبہ اے سی سلیپر بسوں کو متعارف کیا ہے۔

یہ بسیں پرائیویٹ بسوں کے مقابلہ میں زیادہ عصری ہیں۔ مسافرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد کے تحت آرٹی سی نے نئے 630 سوپر لگژری بسوں اور 8 نان اے سی سلیپر کم سیٹر بسوں اور 4نان اے سی سلیپر بسوں کو قبل ازیں شروع کیا تھا۔

ان بسوں سے کافی عوامی ردعمل مل رہا ہے جس کے پیش نظر آرٹی سی نے اے سی سلیپر بسوں کو متعارف کیا ہے۔