نیٹ امیدوار کی جگر کے انفیکشن سے موت
ویبھو رائے‘ جواہر نگر علاقہ کے ان 36 طلبا میں ایک تھا جو گزشتہ چند دن سے جگر کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔ 18 طلبا صحت یاب ہوگئے جبکہ دیگر 3 خانگی دواخانوں میں زیرعلاج ہیں۔
کوٹا (راجستھان): نیٹ امتحان کی تیاری کرنے والا ایک 18 سالہ لڑکا یہاں کے خانگی دواخانہ میں دوران ِ علاج فوت ہوگیا۔ ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔
ویبھو رائے‘ جواہر نگر علاقہ کے ان 36 طلبا میں ایک تھا جو گزشتہ چند دن سے جگر کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔ 18 طلبا صحت یاب ہوگئے جبکہ دیگر 3 خانگی دواخانوں میں زیرعلاج ہیں۔
کوٹا کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر جگدیش سونی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ علاقہ میں 3 واٹر سپلائرس‘ کوچنگ انسٹی ٹیوٹس‘ ہاسٹلس اور کینٹین کو آلودہ پانی فراہم کرتے پائے گئے۔
ولبھ رائے‘ مغربی بنگال کا رہنے والا تھا لیکن کئی سال سے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ راجستھان میں رہ رہا تھا۔ اس کا علاج کرنے والے ڈاکٹر راجیو شرما نے بتایا کہ اسے بخار اور یرقان کی شکایت پر 5 اکتوبر کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا لیکن 2 دن میں hepatic encephalopathy کی تشخیص ہوئی۔
اس کے دماغ میں سوجن آگئی تھی اورجمعرات کے دن اس کی موت واقع ہوئی۔
ایس این پرتیک میموریل اینڈ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کے کے پاریکھ نے بتایا کہ 10 تا 12 کوچنگ طلبا کا زائداز ایک ہفتہ سے ہیپاٹائٹس اے کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی اور غذا کی وجہ سے انفیکشن ہوا ہوگا کیونکہ مریضوں میں لیور اینزائم بہت زیادہ پائے گئے۔