حیدرآباد

’واستو‘ توہم پرستی نہیں سائنس کی اکائی

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے ٹی آر نے پیر کے روزکہاکہ واستو شاستر توہم پرستی نہیں ہے بلکہ یہ سائنس کی بنیاد ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

ایک غلط فہمی یہ پائی جارہی ہے کہ واستوشاسترتوہم پرستی ہے۔

ریاست کی کول رووف پالیسی کومتعارف کرانے کے لئے بلڈرس اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤواستوپریقین رکھتے ہیں۔

وہ ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ واستوا‘فطرت کے موافق کے سوا کچھ نہیں ہے۔

وزیر کے ٹی آر کی وضاحت اس لئے اہم ہے کیونکہ اپوزیشن قائدین نے توہم پرستی پریقین رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کوتنقید کانشانہ بناتے رہتے ہیں۔

کے ٹی آر نے کہاکہ عوام کی بڑی تعدادکاخیال ہے کہ واستوغیرسائنٹفک عمل ہے مگر اس طرح کا سوچنا غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی بڑی اکثریت واستو پریقین رکھتی ہے۔