جنوبی بھارت

اوڈیشہ میں مہیب آتشزدگی، زائداز200 دکانات خاکستر

کیونجھر(اوڈیشہ): اوڈیشہ کے ضلع کیونجھرکے بڑے بازارمیں مہیب آتشزدگی کے نتیجہ میں زائد از200 دکانات خاکستر ہوگئیں اور کروڑہاروپے مالیتی جائیدادکونقصان ہوا۔

آتشزدگی کی وجوہات کا فوری طورپرپتہ نہیں چل سکا تاہم پولیس کوشبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہوگی۔

آگ بجھانے کیلئے5فائر ٹنڈرس کااستعمال کیاگیا۔

عہدیداروں نے بتایاکہ زائداز2 گھنٹوں بعد آگ پر قابوپایاگیا۔ ابتدائی اندازوں سے پتہ چلتاہے کہ کروڑہاروپے مالیتی جائیداد کو نقصان پہونچا۔