بھارت
ورا ورا راؤ کو سپریم کورٹ سے طبی بنیاد پر ضمانت
عدالت نے این آئی اے کی یہ مخالفت مسترد کردی کہ ملزم کو نہ تو طبی اور نہ ہی عمر کی بنیاد پر ضمانت دی جاسکتی ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بھیما کوریگاؤں کیس کے ملزم 82سالہ پی وراورا راؤ کو ضمانت عطا کردی۔
عدالت نے این آئی اے کی یہ مخالفت مسترد کردی کہ ملزم کو نہ تو طبی اور نہ ہی عمر کی بنیاد پر ضمانت دی جاسکتی ہے۔
جسٹس یو یو للت کی بنچ نے کہا کہ ضمانت صرف طبی بنیادوں پر ہے اور اس حکم کا دیگر ملزمین کے معاملے یا مریٹس کی بنیاد پر اپیل کنندگان پر اثر نہیں پڑے گا۔
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ راؤ کو اپنی آزادی کا کسی بھی صورت میں بیجا استعمال نہیں کرنا چاہیے اور انہیں گواہوں سے رابطہ نہیں کرنا چاہیے۔
این آئی اے کے وکیل ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو نے اپیل کنندہ کی عرضی کی پُرزور مخالفت کی اور دلیل دی کہ مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ راؤ گہری سازش میں ملوث ہیں اور یو اے پی اے کے تحت وہ ضمانت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔