تلنگانہ

کونڈا گٹو کو خوبصورت مقام میں تبدیل کرنے پر زور: چیف منسٹر

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع جگتیال میں واقع کونڈا گٹو مندر کی ترقی اور فروغ کیلئے مزید500 کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد/ جگتیال: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع جگتیال میں واقع کونڈا گٹو مندر کی ترقی اور فروغ کیلئے مزید500 کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ
پالمورو۔ رنگاریڈی پروجیکٹ: چیف منسٹر، بٹن دباکر مشق کا آغاز کریں گے
پی آر سی کا عنقریب اعلان
علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو چیف منسٹر کا خراج

آج صبح کے سی آر حیدرآباد سے براہ ہیلی کاپٹر جگتیال پہنچے ا ور وہاں سے وہ کار میں کونڈا گٹو مندر روانہ ہوئے۔کونڈا گٹو آمد پر چیف منسٹر کا ر یاستی وزیر جی کملاکر، اندرا کرن ریڈی، رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر سنجے کمار نے استقبال کیا۔

چیف منسٹر نے مندر میں خصوصی پوجا کی جس کے بعد جئے این ٹی یو کیمپس میں مندر کی ترقی کے موضوع پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہے اجلاس کے بعد کے سی آر نے کہا کہ کونڈا گٹو میں ملک کے سب سے بڑے ہنومان مندر کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔ کنڈا گٹو کو عالمی سطح کے میعار پر ترقی دی جائے گی۔

ہنومان مندر کے بہت بڑے پراجکٹ شروع کرتے ہوئے عقیدتمندوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ گھاٹ روڈ کی توسیع کرتے ہوئے حادثات کے امکانات کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا۔ تقریباً80ایکر اراضی پر ترقی و توسیع کے کام انجام دئیے جائیں گے۔ اِن امور کی تکمیل کیلئے مزید500 کروڑ روپے منظور کرنے کا اعلان کیا۔ نمائندہ منصف جگتیال کے مطابق کونڈاگٹو کو جو خوبصورت مقام ہے مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔

کونڈا گٹو کی پہاڑی پرانجینیلو سوامی کی مندر ہے۔ حکومت، اس علاقہ کو فروغ دے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جے این ٹی یو کیمپس میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

اس اجلاس میں وزراء کوپولا ایشور، اندراکرن ریڈی، گنگولا کملاکر، ایم پی دیواکونڈا دامودر راؤ، پلاننگ کمیشن کے وائس چیرمین ونود کمار، ایم ایل اے چپہ ڈنڈی سنکے روی شنکر کے ساتھ ایم ایل ایز رسامائی بالاکشن، بالکا سمن، جیون ریڈی، سنجے کمار، ودیا ساگر راؤ، کونسل کے چیف وہپ بھانو پرساد راؤ، ایم ایل سی ایل رمنا، سابق ایم ایل سی ناردا سو لکشمن راؤ، ایف ڈی سی چیرمین انیل کرماچلم، سیول سپلائی کارپوریشن کے چیرمین رویندر سنگھ، ڈی سی سی بی کے چیرمین الولا سری کانت ریڈی، گیلّو سرینواس یادو، سی ایم او افسران بھوپال ریڈی، سمیتا سبھروال، آر اینڈ بی آفیسرس گنپتی ریڈی، رویندر راؤ، مشن بھگیرتھا ای این سی کروپاکر ریڈی، کلکٹر یاسمین باشا اور دیگر موجود تھے۔

چیف منسٹر کے سی آر نے بھکتوں کی ضروریات کے مطابق مندر کی توسیع کے لیے حاصل کی جانے والی زمین کا معائنہ کیا اور محل وقوع کے نقشے کے ساتھ متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر، کے سی آر نے خود کونڈاگٹو کے انجنا استھلا پران کے بارے میں عہدیداروں کو سمجھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مندر کی تعمیر نو اور ترقی وشنو روایت کے مطابق کی جائے گی۔

سی ایم نے کہا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اورحکومت 1000 کروڑ روپے مختص کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ انجینیلو سوامی مندر کی تعمیر نو اور ترقیاتی کاموں کو بھی یادگیری گٹہ مندر کی تعمیر کے دوران کئے گئے تفصیلی معائنہ اور وسیع پیمانے پر میٹنگوں کی طرح شروع کیا جائے گا۔ اس سے قبل ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کونڈاگٹو مندر پہنچے اورمذہبی رسومات کو ادا کیا۔ انہوں نے کونڈاگٹو میں مندر کی ترقی کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ دو گھنٹے سے زیادہ وقفہ تک طویل جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

انھوں نے کہا کہ ملک کا سب سے عظیم ہنومان کے مرکز کی حیثیت سے کونڈاگٹو کا نام ہونا چاہیے۔ کونڈاگٹو کو پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایک شاندار روحانی مرکز بنایا جانا چاہیے۔کونڈاگٹو مندر کی ترقی کا میگا پروجیکٹ ہوگا۔ مندرمیں بھکتوں کو تمام سہولیات مہیا کرانے کے لیے تیار کیا جانا چاہیے۔

گھاٹ سڑکوں کو حادثات سے پاک تیار کیا جانا چاہئے۔مندر کی ترقی اور توسیع تقریباً 850 ایکڑ پر کی جائے۔ پیدل راہرو، پارکنگ، غسل، انادانم سترم، کلیانہ کٹہ، کونیر، غسل کے مقام کو ترقی دی جائے گی۔ 86 ایکڑ میں وسیع پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔اگر سہولیات وسیع تر ہوں تو درشن کے لیے آنے والے بھکتوں کی تعداد بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ آؤں گااور مندر کی ترقی اور توسیع کا جائزہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم سے پانی کو پائپوں کے ذریعے کونڈاگٹوتک منتقل کرنے اور بھکتوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔چیف منسٹر نے واضح کیا کہ مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے. انفراسٹرکچر جیسے برقی سب اسٹیشن، اسپتال، بس اسٹانڈ، پارکنگ کی جگہ، سڑکوں کی تعمیر، پشکرینی، پانی کے ٹینک، پانی کی فراہمی، کاٹیجز کی تعمیر، پولیس اسٹیشن، کلیانہ کٹہ وغیرہ کی تعمیر ہونی چاہیے۔

کے سی آر نے آنند سائی کو مشورہ دیا کہ وہ اس مندر کی تعمیر کے لیے مجسمہ ساز فراہم کریں۔انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ مندر کے تعمیر نو کی تکمیل کیلئے کم از کم تین سال لگیں گے اس وقت تک آگما شاستر کے اصولوں کے مطابق بلیم کی تعمیر کی جانی چاہئے۔

انہوں نے پانی کی دستیابی اور ڈھلوان سے پانی کا قدرتی بہاؤ کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹرنے آبپاشی کے حکام سے ٹیلے کے ارد گرد موجود تالابوں کے بارے میں دریافت کیا۔افسران نے چیف منسٹرکو بتایا کہ مشن بھاگیرتا کے آنے کے بعد گھاٹی میں پانی کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے ٹیلے پر کاٹیجز کی تعمیر کے لیے عطیہ دہندگان کو مدعو کرنے کی ہدایت دی۔ریاستی وزیر گنگولا کملاکر نے کہا کہ چونکہ یہ کاٹیج پہلے ہی وائٹ گرینائٹس کے ذریعہ تعمیر کیا جا چکا ہے اور اس کی توسیع جاری ہے، اسے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے محکمہ جنگلات کے افسر بھوپال ریڈی کو تاکید کی کہ وہ کونڈاگٹو انجنا سینکچری کو بانڈی پور سینکچری کے طرز میں تبدیل کیا جائے۔

a3w
a3w