تلنگانہ

حیدرآباد:ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم،استفادہ کنندگان کاانتخاب

تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کلکٹریٹ میں آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعہ ڈبل بیڈروم کے استفادہ کنندگان کیلئے مکانات الاٹ کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد کلکٹریٹ میں آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعہ ڈبل بیڈروم کے استفادہ کنندگان کیلئے مکانات الاٹ کئے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
ڈبل بیڈروم مکانات کے دستاویزات جعلی۔ غریب عوام سے دھوکہ دہی
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اس پروگرام میں وزراء ٹی سرینواس یادو، محمود علی، میئر حیدرآباد وجے لکشمی اور ڈپٹی میئر سری لتا موجود تھیں۔ 36 ہزار 884 افراد کو ڈبل بیڈروم مکانات الاٹ کیے گئے ہیں۔

مقامی کوٹہ کے ساتھ مجموعی طور پر 39 ہزار 804 مکانات مختص کیے گئے ہیں۔ 2 اکتوبر کو منتخب افراد میں مکانات تقسیم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر وزرا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے غریبوں کو ڈبل بیڈروم مکانات فراہم کرنے کیلئے مکانات کی تعمیر کا کام نہیں رکے گا۔ 30 ہزار سے زیادہ مکانات کی تعمیر کی جارہی ہے۔

ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے لیے 9,600 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا ماننا ہے کہ ریاست میں ہر ایک کے پاس اپنی ذاتی جائیداد ہونی چاہئے۔