حیدرآباد

وقف اداروں کی مرمت تزئین نوکیلئے 39کروڑ منظور

صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میں وقف اداروں کی مرمت‘تزئین نواور تعمیر کے لئے 39,72,98,137کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی ہے۔

حیدرآباد: صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ریاست کے مختلف اضلاع میں وقف اداروں کی مرمت‘تزئین نواور تعمیر کے لئے 39,72,98,137کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی ہے۔

ان رقومات سے 432 وقف اداروں کی تعمیرومرمت کی جائے گی۔ مسیح اللہ خان نے کہاکہ 429 وقف اداروں کی مرمت وتزئین نواور تعمیر کے لئے 18 ضلع کلکٹرس کو 33,27,94,000 روپے منظور کئے گئے۔

انہوں نے کہااس کے علاوہ انیس الغرباء نامپلی کے لئے 1,44,38,196‘ ہائی اسکول جونیئرکالج اینڈویمن ایمپاورمنٹ سنٹر درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ کے لئے 2,60,30,509 اوررباط درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجریؒ اجمیر شریف کی تعمیر کے لئے 2,40,35,432 روپے کی گرانٹ ان ایڈمنظورکی گئی۔