ولیعہد کی سنہری کڑھائی سے تیار کی گئی پینٹنگ توجہ کا مرکز بن گئی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فالکن اور شکاری پرندوں کے میلے کے دوران نہ صرف شاہین پرندے عوامی توجہ کا مرکز ہیں بلکہ وہاں پر پیش کی جانے والی ایک خوبصورت پینٹنگ بھی بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔
ریاض۔: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فالکن اور شکاری پرندوں کے میلے کے دوران نہ صرف شاہین پرندے عوامی توجہ کا مرکز ہیں بلکہ وہاں پر پیش کی جانے والی ایک خوبصورت پینٹنگ بھی بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔
سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز تصویر کے ساتھ تیار کردہ اس پینٹنگ کے گرد سنہری دھاگوں سے کڑھائی کی گئی ہے جس میں 24 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میلے میں یہ پینٹنگ عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس کے آرٹسٹ کی مہارت پر اسے داد پیش کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ ریاض کے شمال میں سعودی فالکنز کلب کے ہیڈ کوارٹر میں جاری شاہین میلہ 10 دن تک جاری رہے گا۔یہ پینٹنگ نمائش کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے بارے میں ولی عہد کے نظریے، افکار اور وڑن کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ پینٹنگ میں شاہین کی تصویر بلند ہمت، بصارت کی نفاست اوراہداف کو ٹھیک ٹھیک حاصل کرنیکی عکاسی کرتی ہے۔
پینٹنگ کے آرٹسٹ عبدالعزیز اللھیم نے کہا کہ "انہیں ایک منفرد آرٹ ورک کی تیاری اور اس کی تکمیل پر فخر ہے۔ اس پیٹنگ کی تیاری میں، جس میں سعودی فوٹوگرافر علی الشداوی نے ہمارے ساتھ شرکت کی، جس میں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اپنے دورے کے دوران ایک تصویر لی تھی۔
یہ تصویر تبوک کے دورے کے دوران لی گئی تھی۔ پینٹنگ میں شامل شاہین کی تصویر فوٹو گرافر برغش البرغش کی ہے۔ جسے شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر کے ساتھ ملا کر ایک آرٹ شاہکار تیار کیا گیا۔