تلنگانہ

ویڈیوز سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر بھائی نے بہن کا قتل کردیا

ویڈیونہ بنانے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کے انتباہ کونظرانداز کرنے پر بحث وتکرارکے بعدایک22سالہ شخص نے اپنی جواں سال بہن کا مبینہ طورپر قتل کردیا۔

حیدرآباد: ویڈیونہ بنانے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کے انتباہ کونظرانداز کرنے پر بحث وتکرارکے بعدایک22سالہ شخص نے اپنی جواں سال بہن کا مبینہ طورپر قتل کردیا۔

یہ المناک واقعہ ضلع بھدرادری کتہ گوڑم میں پیش آیا۔پولیس نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ قتل کا یہ واقعہ ضلع یلندومنڈل میں 24 جولائی کوپیش آیا جس میں 21سالہ خاتون نے ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران راستہ میں دم توڑدیا۔ماں کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بھائی کوگرفتار کرلیا۔

اجمیرا سندھوعرف سانگھوی اے این ایم کورس مکمل کرچکی تھی اور وہ ایک سرکاری دواخانہ میں آپرنٹس کررہی تھی۔ خاتون کا بھائی ہری لال نے دو‘تین باربہن کو ویڈیونہ بنانے اور انہیں سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پر پوسٹ کرنے پر وارننگ دی تھی اورکہاتھا کہ انہیں یہ کام پسند نہیں ہے۔

بھائی اوربہن میں 24 جولائی کواس مسئلہ پردوبارہ بحث وتکرار ہوئی۔ ویڈیوبنانے پر بھائی نے دوبارہ بہن کووارننگ دی۔ بھائی کی وارننگ پر سندھو نے کہاکہ وہ جوچاہئے کرے گی۔

اس کے اس جواب پربرہم بھائی نے موسل کوبہن کے سر پردے مارا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔افراد خاندان نے فوری اسے کھمم کے ایک ہاسپٹل لئے گئے مگر بہتر علاج کے لئے اسے ورنگل کے دوسرے دواخانہ کو لے جایاجارہا تھا کہ اس نے راستہ میں پیر کی شب دم توڑ دیا۔ پولیس نے بھائی کوگرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔