ویڈیو : ہندو راشٹر کے لئے ہندو ہتھیار اٹھالیں: گلوکار دھرمیندر پانڈے
آپ سبھی کو اپنے مکانوں میں تیز خنجر تیار رکھنا چاہئے۔ بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زبانیں تیز کریں۔ مودی جی جب بھی ہندو راشٹر کی کال دیں گے آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی۔

اٹاوہ (یوپی): دھرمیندر پانڈے نامی گلوکار نے ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ ہندو راشٹر کے لئے ہتھیار اٹھانے تیار رہیں۔ جاگرن کرنے والے پانڈے نے کچھ عرصہ قبل سدھارتھ نگر میں کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی جب بھی کال دیں ہندو ہتھیار اٹھانے کے لئے تیار رہیں۔
وائرل ویڈیو میں اسے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم نے آپ لوگوں کو اپنے مکانوں پر پرچم لہرانے‘ تھالیاں بجانے اور دیے جلانے کے لئے کہتے ہوئے آزمالیا ہے۔
آپ سبھی کو اپنے مکانوں میں تیز خنجر تیار رکھنا چاہئے۔ بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنی زبانیں تیز کریں۔ مودی جی جب بھی ہندو راشٹر کی کال دیں گے آپ کو اس کی ضرورت پڑے گی۔
اطلاعات کے بموجب دھرمیندر پانڈے اپنے تمام جاگرن پروگرامس میں ایسی ہی اشتعال انگیزی کرتا ہے۔
غور طلب ہے کہ دھرمیندر پانڈے جس پروگرام میں متنازعہ تقریر کررہا تھا اس میں یوپی کے سابق وزیر تعلیم ستیش دیویدی بھی موجود تھے۔
اسی دوران سدھارتھ نگر پولیس نے واقعہ سے پوری طرح لاعلمی ظاہر کی ہے لیکن کہا ہے کہ اس نے دھرمیندر پانڈے کی تقریر کا نوٹ لیا ہے حالانکہ یہ کافی پرانی لگتی ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ویڈیو کی جانچ کررہے ہیں اور کارروائی ہوگی۔