بنگلہ دیش میں ہندوستانی ویزا سنٹر غیر معینہ مدت کے لئے بند
انڈین ویزا اپلیکیشن سنٹر (بنگلہ دیش) کے آن لائن پورٹل پر یہ پیام دیا جارہا ہے ”غیرمستحکم صورتحال کے سبب تمام آئی وی اے سی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ اپلیکیشن (داخل کرنے) کی آئندہ تاریخ کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جائے گی۔
نئی دہلی: بنگلہ دیش میں بحران جس کے نتیجہ میں شیخ حسینہ کو وزیر اعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا، کے درمیان بنگلہ دیش میں تمام ویزا اپلیکیشن مراکز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ بہرحال ہندوستانی سفارت کار اِس ملک میں موجود ہیں اور مشنس کام کررہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔
انڈین ویزا اپلیکیشن سنٹر (بنگلہ دیش) کے آن لائن پورٹل پر یہ پیام دیا جارہا ہے ”غیرمستحکم صورتحال کے سبب تمام آئی وی اے سی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ اپلیکیشن (داخل کرنے) کی آئندہ تاریخ کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعہ دی جائے گی۔
آئندہ کام کے دن پاسپورٹ حاصل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے“۔ ہندوستان نے کل بنگلہ دیش میں اپنے ہائی کمیشن اور قونصل خانوں سے غیرضروری ارکانِ عملہ اور ان کے خاندانوں کا تخلیہ کرایا تھا۔ ہندوستان کا ہائی کمیشن ڈھاکہ میں قائم ہے، جبکہ چٹاگانگ، راج شاہی، کھلنا اور سلہٹ میں اس کے قونصل خانے قائم ہیں۔