حیدرآباد

وی سی سجنار نے جوبلی بس اسٹیشن سکندرآباد کا اچانک معائنہ کیا

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ائرکٹر وی سی سجنار نے پیر کے روز جوبلی بس اسٹیشن سکندرآباد کا اچانک معائنہ کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے منیجنگ ائرکٹر وی سی سجنار نے پیر کے روز جوبلی بس اسٹیشن سکندرآباد کا اچانک معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
بس میں مفت سفر کیلئے خواتین کو اصل شناختی کارڈ دکھانا لازمی: سجنار

ان کے اس دورہ کا مقصد حکومت کی جانب سے حالیہ متعارف کردہ مہالکشمی اسکیم کے تحت آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ وی سی سجنار نے جے بی ایس۔ پرگناپور اور جے بی ایس۔جنگاؤں پلے ویلگو بسوں کے خاتون مسافرین سے تبادلہ خیال تھا۔ انھوں نے بانسواڑہ جانے والی بس کی خاتون مسافرین سے بات چیت کی اور ان سے بسوں میں مفت سفر اسکیم پر عمل آوری کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

بعدازاں سجنار نے جے بی ایس۔وینکٹ ریڈی نگر (روڈ نمبر 18V/J) مسافرین میں زیرو ٹکٹ کی اجرائی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ ایم ڈی، آر ٹی سی نے کہا کہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کا زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے۔

ورکنگ ویمن، طالبات، لڑکیوں اور زنخوں سے خواہش کی گئی کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ کریں۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے سے مالی دباؤ میں کمی آئے گی۔ سفر کے دوران خواتین کو مسائل سے محفوظ رکھنے کے لئے آر ٹی سی کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ اس اسکیم پر عمل آوری کے بعد مسافرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ سجنار نے مسافرین سے اپیل کی کہ وہ اسٹاف کے ساتھ تعاون کریں۔ معلومات و انکوائری کیلئے فون نمبرات 040-6944000/23450033 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w