دہلی
ٹماٹر کی قیمت بہت جلد 300 روپئے فی کیلو ہوجائے گی
ٹماٹر کی قیمت بہت جلد 300 روپئے فی کیلو ہوجائے گی۔ ہول سیل تاجرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے علاوہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گی۔
نئی دہلی: ٹماٹر کی قیمت بہت جلد 300 روپئے فی کیلو ہوجائے گی۔ ہول سیل تاجرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کے علاوہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آنے والے دنوں میں مزید بڑھیں گی۔
اگریکلچرل پروڈیوس مارکٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے ایک رکن کوشک نے بتایاکہ ٹماٹر، شملہ مرچ اور دیگر سبزیوں کی فروخت میں کمی کی وجہ سے ہول سیل تاجرین کو نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔
بلند قیمتوں کے سبب کوئی بھی انہیں خریدنے تیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں کے سبب فصل خراب ہونے کے نتیجہ میں ٹماٹر کی پیداوار اور سربراہی متاثر ہونے کے بعد اِس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
چٹانیں کھسکنے سے راستے بند ہونے کے سبب بھی سربراہی متاثر ہوئی جو ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کا موجب بنی۔ ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کا یہی حال ہے۔