حیدرآباد

ٹی آر ایس اپوزیشن امیدوار مارگریٹ کی حمایت کرے گی

کیشو راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس صدر چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں ٹی آر ایس کے 16 ارکان ہیں۔ ٹی آر ایس نائب صدر کے عہدہ کیلئے اپوزیشن امیدوار مارگریٹ کی حمایت کرے گی۔

نئی دہلی: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) نے نائب صدر کے عہدے کے لیے اپوزیشن کی امیدوار مارگریٹ الوا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین کے۔ کیشو راؤ نے جمعہ کو یہاں یہ جانکاری دی۔

کیشو راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس صدر چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں منعقد میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ میں ٹی آر ایس کے 16 ارکان ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر اور کانگریس کی زیر قیادت متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) نے مارگریٹ کو نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔

a3w
a3w