تلنگانہ

سنگارینی کالریز ٹریڈیونین کے انتخابات ملتوی کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکام

سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان کی ٹریڈ یونین کے اس ماہ کی 28 تاریخ کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: سنگارینی کالریز کوئلہ کی کان کی ٹریڈ یونین کے اس ماہ کی 28 تاریخ کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان کی پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن اور صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ساجدہ خان کو وندھیا ندھیا گورو ایوارڈ
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
تلنگانہ رعیتولا سمیتی (ٹی آرایس) کا جلد رجسٹریشن کرنے الیکشن کمیشن کو ہدایت
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مائناریٹی ریسڈنشل کی طالبہ آسیہ نے کراٹے میں گنیز، لمکا اور تیلگو بک آف ریکارڈز میں نام درج کرایا

ہائی کورٹ نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ان کے انتخابات ملتوی کرنے کی سنگارینی کالریز کمپنی کے حکام کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔

سنگارینی کے انتخابات 27 دسمبر کو کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو سنگارینی انتخابات میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔

اس نے ریاستی حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کل تک ایک حلف نامہ داخل کرے کہ وہ انتخابات میں تعاون کرے گی۔