حیدرآباد
ٹی آر ایس سوشل میڈیا کنوینر کی جانب سے مودی کا ”رپورٹ کارڈ“ جاری
اپنے ریمارکس میں ستیش ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی بے حد مطلق العنان ہیں، انہیں دستور کا احترام اور اس کی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے۔“ قبل ازیں ریڈی ”منی ہیسٹ“ گینگ کے ہاتھوں میں ”بائے بائے مودی“ کے پلے کارڈس پر مبنی ویڈیوز شیئر کیے تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کے سوشل میڈیا کنوینر اور تلنگانہ ریاستی فروغ قابل تجدید توانائی محکمہ کے صدرنشین وائی ستیش ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی پرطنز کیا۔ انہوں نے مختلف اشاریوں میں ہندوستان کی درجہ بندی پر مبنی وزیراعظم مودی کا ”رپورٹ کارڈ“ جاری کیا۔
اپنے ریمارکس میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بے حد مطلق العنان ہیں، انہیں دستور کا احترام اور اس کی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے۔“ قبل ازیں ریڈی ”منی ہیسٹ“ گینگ کے ہاتھوں میں ”بائے بائے مودی“ کے پلے کارڈس پر مبنی ویڈیوز شیئر کیے تھے۔ انہوں نے ایل بی نگر کے ایک پوسٹر کی تصویر بھی شیئر کی جس میں بی جے پی اور وزیراعظم مودی کو نشانہ بنایا گیا۔