مشرق وسطیٰ

ایران نے بریکس ممالک سے غزہ کی سنگین صورتحال کو فوری ایجنڈے پر رکھنے کی اپیل

ایران کے وزیر خارجہ نے بریکس کے 5 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے نام الگ الگ خطوط میں صیہونی حکومت کے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رکن ممالک سے فعال، تعمیری اور ذمہ دارانہ اقدامات کی اپیل کی ہے۔

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے بریکس کے 5 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے نام الگ الگ خطوط میں صیہونی حکومت کے جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رکن ممالک سے فعال، تعمیری اور ذمہ دارانہ اقدامات کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق حسین امیرعبداللہیان نے بریکس کے 5 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے نام خط میں کہا ہے کہ فلسطین کے اصل باشندوں کی زمینوں پر قبضے، بڑے پیمانے پر قتل عام، لوگوں کے گھروں اور کھیتوں کی تباہی، طبی مراکز پر حملے، مردوں اور عورتوں اور یہاں تک کہ بچوں کی گرفتاری اور تشدد، تذلیل اور فلسطینی قوم کے وقار کی توہین قابض حکومت کی طرف سے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم اور غیر قانونی اقدامات کا صرف ایک حصہ ہیں۔

مغرب کے مقابلے میں اہم اتحادوں اور تنظیموں جیسے کہ شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشین یونین، سیکا، آسیان کے ساتھ بریکس گروپ کے کردار کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے، انہوں نے اپیل کی کہ یہ تنظیمیں غزہ کی سنگین صورتحال کو فوری ایجنڈے پر رکھ کر مناسب اقدامات کریں تاکہ تسلط پسندوں کے خلاف مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

a3w
a3w