تلنگانہسوشیل میڈیا

ٹی وی نیوز چیانل کا صحافی ضمیر‘ بہہ گیا۔ تلاش جاری

نمائندہ منصف کورٹلہ کے بموجب جگتیال کے این ٹی وی کے صحافی محمد ضمیرالدین نیوزکوریج کے لئے بہہ جانے کے دوران سیلاب میں اپنی کارسمیت بہہ گئے‘ جب کہ ان کے ساتھ موجود دوسرا شخص بچ گیا۔

حیدرآباد: تلگو نیوز چیانل سے وابستہ ایک صحافی سیلاب میں بہہ جانے کے بعد لاپتہ ہے، وہ کارمیں اپنے ساتھی کے ساتھ سفر کررہاتھاکہ کار‘بہہ گئی جس کے بعدیہ صحافی لاپتہ بتایاگیا ہے۔

یہ واقعہ کل ضلع جگتیال میں پیش آیا۔ جگتیال کے ضمیرالدین این ٹی وی کیلئے کام کررہے تھے۔ بورناپلی میں گوداوری کے سیلاب میں پھنسے9 مزدوروں کوبچانے کے واقعہ کی رپورٹنگ کے بعدوہ،اپنے ساتھی کے ساتھ جگتیال واپس ہورہے تھے کہ ان کی کارجس میں یہ سوار تھے‘ بہہ گئی۔

پولیس نے بتایاکہ رائیکل منڈل میں راماجی پیٹ اور بھوپتی پور مواضعات کے درمیان یہ کار، سیلاب میں بہہ گئی۔ وہ، ایک ندی کے برج کوعبورکرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم پانی کے ایک طاقتور ریلے نے کارکوبہہ لے گئی۔کار‘سڑک کے بازو گر پڑی اوربہہ گئی۔

کارمیں سواردوسرا شخص لطیف ایک درخت کوتھامے رکھا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا۔ ضمیرکی تلاش جاری ہے۔مقامی عہدیداروں نے غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی۔ سیلاب کی شدت پانی کے تیز بہاؤ کے سبب غوطہ خوروں کومشکلات کا سامناہے۔

بچاؤ ٹیموں نے کارکاپتہ چلالیا اورکرین سے اس کارکوباہر نکالنے کی سعی کی جارہی ہے۔ لطیف نے بتایاکہ انہوں نے کارکے ڈورکھول کر باہر آئے اوردرخت کو پکڑ لیا۔ انہوں نے بتایاکہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ ضمیرکارمیں پھنسے ہوئے ہیں یاباہرنکلے ہیں۔

نمائندہ منصف کورٹلہ کے بموجب جگتیال کے این ٹی وی کے صحافی محمد ضمیرالدین نیوزکوریج کے لئے بہہ جانے کے دوران سیلاب میں اپنی کارسمیت بہہ گئے‘ جب کہ ان کے ساتھ موجود دوسرا شخص بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل کے موضع بورناپلی جہاں سے گوداوری بہتی ہے، وہاں 9کسان جوایک جزیرہ نما حصہ پر کھیتی باڑی کرتے تھے‘پھنس گئے تھے۔5 دن سے مسلسل بارش کی وجہ سے سری رام ساگرپراجکٹ کے گیٹس کھول دینے کی وجہ سے ندی میں پانی کابہاؤتیزہونے کی وجہ سے بھی یہ کسان وہاں پھنس گئے۔

ان کسانوں کومحفوظ مقام پرلانے کیلئے حیدرآباد کی این ڈی آر ایف نے بچاؤ آپریشن کیا۔ اس نیوز کوریج کیلئے این ٹی وی رپورٹر محمد ضمیر الدین مقام پر کارکے ذریعہ جارہے تھے کہ ان کی کارراماجی پیٹ موضع کے ایک کلورٹ میں جس میں پانی تیزی سے بہہ رہاتھا،بہہ گئی جس پر ایک اوررپورٹر اپنی جان بچاکر کارسے باہر نکل گیاتاہم محمدضمیرالدین پانی میں بہہ گئے جن کاپتہ نہیں چل رہاہے۔