دہلی

ملک میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے :سپریم کورٹ

بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت کا فرض ہے کہ قانون این ایف ایس کے تحت آخری فرد تک اجناس فراہمی کا تیقن کرے۔ ان کا کہنا یہ نہیں ہے کہ مرکز کچھ نہیں کررہا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ہمارا کلچر ہے کہ اس بات کا تیقن کریں کہ کوئی بھی خالی پیٹ نہ سوئے اور مرکزی حکومت سے کہا کہ قانون قومی فوڈ سیکوریٹی کے تحت ہر شخص کو اناج کی فراہمی یقینی بنائے۔

جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے مرکز کو ہدایت جاری کی کہ ای شرم پورٹل پر درج کردہ مہاجر ورکرس اور غیرمنظم شعبہ کے ورکرس کی تعداد کی تازہ فہرست پیش کرے۔ بنچ نے کہا کہ مرکزی حکومت کا فرض ہے کہ قانون این ایف ایس کے تحت آخری فرد تک اجناس فراہمی کا تیقن کرے۔ ان کا کہنا یہ نہیں ہے کہ مرکز کچھ نہیں کررہا ہے۔

مرکزی حکومت نے کووِڈ وبا کے دوران عوام کو اناج فراہمی کا تیقن دیا ہے۔ اسی طرح وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہی عمل جاری رہے۔ یہ ہمارا کلچر ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی خالی پیٹ نہ سوئے۔

عدالت ِ عظمیٰ کووِڈ وبا اور اس کے نتیجہ میں نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران نقل مقام کرنے والے ورکرس کی مشکلات سے متعلق ایک عوامی مفادِ عامہ کی درخواست پر اپنے طور پر سماعت کررہی تھی۔

 ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے تین سماجی جہد کاروں انجلی بھردواج، ہرش مندیر اور جگدیپ چھوکر کی پیروی کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ 2011ء کی مردم شماری کے بعد ملک کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔

a3w
a3w