کھیل

پاکستانی ٹیم کیلئے حیدرآباد میں بیف دستیاب نہیں ہوگا

بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے جاری کردہ مینیو میں مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدرآباد کی مشہور بریانی دستیاب ہوگی۔

حیدرآباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ان دنوں حیدرآباد میں مقیم ہے۔ بابراعظم کی ٹیم نے اپنا پہلا پریکٹس میاچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد میں ہی کھیلا گیا۔

متعلقہ خبریں
روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے
ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسمارٹ ری پلے کیلئے 28 کیمروں کا استعمال
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
ہند۔پاک میاچ کی وکٹ تبدیلی ہوگی؟
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے

اس دوران بی سی سی آئی نے پاکستانی ٹیم کا مینو جاری کردیا جس کے مطابق شہر حیدرآباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بیف دستیاب نہیں ہوگا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے جاری کردہ مینیو میں مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدرآباد کی مشہور بریانی دستیاب ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم نے منتظمین سے باسمتی چاول، بولو گنیز سوس کے ساتھ اسپیگیٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی ہے۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس حیدرآباد میں تقریباً 2 ہفتے تک قیام کریں گے۔ باہر کی ٹیم ایک ہفتہ سے زیادہ وقت حیدرآباد میں رہے گی۔