کھیل

ہم، نارکو ٹسٹ کرانے تیار ہیں:بجرنگ پونیا

اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا نے برج بھوشن شرن سنگھ کا نارکو ٹسٹ چیلنج قبول کرلیا ہے۔ پونیا نے کہاکہ پہلوان نارکو ٹسٹ کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ یہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کیا جائے۔

نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کو لے کر دہلی کے جنتر منتر پر پہلوان گزشتہ ایک ماہ سے ہڑتال پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
خاتون پہلوانوں کا نارکوٹسٹ پہلے کرایا جائے : برج بھوشن
پہلوانوں کی تائید میں ممتابنرجی نے احتجاجی ریالی میں شرکت کی
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ پر جلد فیصلہ
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے

اس دوران اولمپک میڈلسٹ پہلوان بجرنگ پونیا نے برج بھوشن شرن سنگھ کا نارکو ٹسٹ چیلنج قبول کرلیا ہے۔ پونیا نے کہاکہ پہلوان نارکو ٹسٹ کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ یہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کیا جائے۔

وہیں پہلوان ونیش پھوگٹ نے کہاکہ میں برج بھوشن کو بتانا چاہتی ہوں کہ صرف ونیش ہی نہیں جن لڑکیوں نے شکایت کی ہے وہ نارکو ٹسٹ کرانے کیلئے تیار ہیں، اسے لائیو کیا جانا چاہیے تاکہ ملک کی بیٹیوں کے سامنے اس کے ظلم کا پردہ فاش ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار 21 مئی کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا تھاکہ میں اپنا نارکو ٹسٹ، پولی گراف ٹسٹ اور جھوٹ پکڑنے والا ٹسٹ کرانے کو تیار ہوں، لیکن میری شرط یہ ہے کہ ونیش پھوگٹ اور بجرنگ پونیا بھی ساتھ ہوں گے۔ مجھے یہ ٹسٹ کیا جانا چاہیے۔ ایم پی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر دونوں پہلوان اپنا ٹسٹ کرانے کیلئے تیار ہیں تو اس کا اعلان کریں۔ میں ان سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں اس کیلئے بھی تیار ہوں۔

میں اب بھی اپنی بات پر قائم ہوں۔ انہوں نے کہا تھا کہ آج پورا ملک غصے میں ہے۔ تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ خالق ہمارے ذریعے کوئی بڑا کام کرنا چاہتا ہے۔ جھوٹے الزامات کی وجہ سے نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس میں نوجوانوں کے مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ لیا جائے گا۔

اس دن ایودھیا کے سنت بولیں گے اور پورا ملک سنے گا اور میرے بارے میں کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ دہلی پولیس نے دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت میں پڑوسی ریاستوں سے کسانوں کی آمد کیلئے حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ اس کیلئے تمام سرحدوں پر بیریکیڈ لگاکر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

دہلی میں ٹریکٹر ٹرالیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ ہیڈکوارٹر سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی حالت میں پولس کو ایک بھی ٹریکٹر کو سرحدوں سے دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ گرمی کے پیش نظر پولیس نے بھی اپنی سہولت کیلئے سنگھو اور ٹکری بارڈر پر ٹینٹ لگا دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بسوں کا بھی انتظام کیا گیاہے جس میں پولیس عہدیدار بیٹھ سکتے ہیں۔

جنتر منتر پر بھی آس پاس کی سڑکوں پر سخت رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جہاں کافی تعداد میں پولیس عہدیدار چوبیس گھنٹے تعینات ہیں۔ اسپیشل برانچ کو بھی الرٹ کردیا گیاہے تاکہ 26 جنوری 2021 جیسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوان 23 مئی کی شام انڈیا گیٹ پر کینڈل مارچ نکالیں گے۔ پہلوانوں نے کہاکہ برج بھوشن کی گرفتاری تک لڑائی جاری رہے گی۔ بجرنگ پونیا نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے کینڈل مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کی۔