یوروپ

لندن میں 26 نومبر کو پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے ہندوستانیوں کا احتجاج

ہندوستانی تارکین وطن 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے 14 سال مکمل ہونے پر لندن میں پاکستان ہائی کمیشن (پاکستانی سفارت خانہ) کے سامنے بڑا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستانی تارکین وطن 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے 14 سال مکمل ہونے پر لندن میں پاکستان ہائی کمیشن (پاکستانی سفارت خانہ) کے سامنے بڑا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

یہ احتجاج سرکاری زیرسرپرستی دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بھی ہے جو دنیا کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ میڈیکل پریکٹیشنرڈاکٹر ویویک کول نے کہا کہ یہ احتجاج اہم ہے کیونکہ دنیا کو باربار یاد دلاتے رہنا ہے کہ سرکاری زیرسرپرستی جہادی آئیڈیالوجی کے کیا خطرات ہیں اور یہ امن پسند ممالک میں کیسے تباہی لاسکتی ہے۔

احتجاج کا مقصد یہ حقیقت بھی اجاگر کرنا ہے کہ پاکستانی تربیت یافتہ دہشت گردوں کے حملہ میں جو لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ان کے خاندان سے انصاف نہیں ہوا ہے۔

یہ پوچھنے پر کہ پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیوں کیا جارہا ہے‘ ایک آن لائن گروپ دی انڈیک سوسائٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو دہشت گردی کو نہ صرف سرکاری پالیسی اور دیگر ممالک کو زخم دینے کی حکمت عملی کے طورپر استعمال کرتا ہے بلکہ وہ اپنی جغرافیائی سرحدوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی اس سے زک پہنچاتا ہے۔

https://twitter.com/IndicSociety/status/1593511859067420672?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1593511859067420672%7Ctwgr%5Ec5cb32ecd84595fd8856062f0dbd108f06045251%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.indianarrative.com%2Fworld-news%2Findians-in-london-to-gather-at-pak-high-commission-over-mumbai-terror-attacks-73771.html

26 نومبر 2008 کو کراچی سے لشکر طیبہ کے 10 دہشت گرد سمندر کے راستہ ممبئی پہنچے تھے اور انہوں نے تاج محل ہوٹل‘ سی ایس ٹی‘ کاما ہاسٹل‘ لیوپولڈ کیفے اور نریمان ہاؤز بزنس سنٹر کو نشانہ بنایا تھا۔