تعلیم و روزگارشمالی بھارت

پبلک سروس کمیشن، آن لائن امتحانات منعقد کرے گا

راجستھان پبلک سروس کمیشن‘کیرالا کی طرز پر آنے والے وقت میں آن لائن امتحانات منعقد کرے گا تاکہ پیپر لیک جیسے معاملات سے چھٹکارا مل سکے۔

اجمیر: راجستھان پبلک سروس کمیشن‘کیرالا کی طرز پر آنے والے وقت میں آن لائن امتحانات منعقد کرے گا تاکہ پیپر لیک جیسے معاملات سے چھٹکارا مل سکے۔

متعلقہ خبریں
سنٹرل ٹیچر اہلیتی ٹسٹ، درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان

کمیشن نے بھرتی امتحان کو ”لیک پروف“ بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ ریاستی حکومت کے مطابق حکومت کی سفارش پر اجمیر ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے کمیشن کو اجمیر جئے پور ہائی وے پر واقع گھگھورا میں 10 ہزار مربع میٹر زمین مفت الاٹ کی گئی ہے۔

اس زمین پر کمیشن امتحانی مرکز‘خفیہ برانچ وغیرہ تیار کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق پیپر لیک کو روکنے کے لئے حکومت کی پہل پر سروس کمیشن کو زمین الاٹ کی گئی ہے جہاں آن لائن امتحانات کراکے پیپر لیک جیسے معاملات سے نجات پائی جائے گی۔

کمیشن شروع میں کم امیدواروں کے ساتھ امتحانات منعقد کرے گا اور آہستہ آہستہ اس میں توسیع کی جائے گی۔مصدقہ اطلاعات کی مطابق کمیشن کے سینئر رکن جسونت سنگھ راٹھی نے کیرالا سروس کمیشن کے آن لائن امتحانات سیٹ اَپ کا جائزہ لیا ہے جس میں امتحان ٹیسٹ آپریشن ایک چھت کے نیچے کیا جا رہا ہے۔

اجمیرپبلک سروس کمیشن بھی اس انتظام کو اپناکر مستقبل میں امتحانات منعقد کرے گا جس سے وقت کی بچت ہوگی اور کامیابی کے ساتھ امتحان منعقد ہوگا اور نتائج بھی جلد آئیں گے۔