شمالی بھارت
پریاگ راج میں شاہی مسجد ہٹانے کے خلاف درخواست خارج
رٹ درخواست خارج کرتے ہوئے جسٹس سنیتا اگروال اور جسٹس اوم پرکاش پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ محکمہ مال کی رپورٹ ایسا لگتا ہے کہ مقامی لوگوں کے بیانات پر مشتمل ہے۔ رپورٹنگ عہدیدار نے کسی ڈاٹا یا مواد پر نظر نہیں ڈالی۔
پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے جی ٹی روڈ سعیدآباد‘ پریاگ راج میں واقع شاہی مسجد کو شاہراہ کی توسیع کے لئے ہٹانے کے خلاف ایک درخواست خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری رپورٹ کے مطابق یہ مسجد سرکاری اراضی پر قبضہ کے ذریعہ تعمیر کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ اراضی کی ملکیت دیوانی عدالت میں طئے ہوتی ہے۔ انتظامی کمیٹی شاہی مسجد نے محکمہ مال کی رپورٹ کی بنیاد پر درخواست داخل کی تھی جس میں کہا گیا کہ یہ مسجد کافی عرصہ سے (یعنی آزادی سے پہلے سے) موجود ہے۔