حیدرآباد

بی آر ایس کے اعلان سے بی جے پی قائدین کا ذہنی توازن ختم ہوگیا: کویتا

کویتا نے مزید کہاکہ تلنگانہ جاگرتی تنظیم برقرار رہے گی اور قومی سطح پر بی آرایس بی جے پی کا متبادل بن کرابھرئے گی۔ ہم بی جے پی مخالف جماعتوں کوایک پلاٹ فارم پرلاتے ہوئے کام کریں گے۔

حیدرآباد: بی آرایس رکن کونسل (سابق ٹی آرایس) کے کویتا نے کہاکہ بی آرایس کے اعلان سے بی جے پی قائدین کاذہنی توازن ختم ہوگیا ہے۔ آج صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے ممتابنرجی کا اور بنڈی سنجے نے ان کی (کویتا) کی تضحیک کی۔

مغربی بنگال کے عوام نے مودی کو سبق سکھایا اور تلنگانہ کے عوام بنڈی سنجے کو سبق سکھائیں گے۔کے سی آر کی جانب سے یگنم کرنے پر کی جارہی تنقیدوں کومسترد کرتے ہوئے کویتا نے کہاکہ یگنم کرنا کے سی آر کے لئے نیا نہیں ہے۔

 چونکہ بھارت راشٹراسمیتی کو کامیاب بناتے ہوئے ملک کوبی جے پی سے نجات دلانا ہے اس لئے روحانی طورپر طاقت ور ہونا ضروری ہے۔ غیبی طاقت حاصل کرنے کے لئے یگنم کیا جارہا ہے۔ کویتا نے کہاکہ آنے والے دنوں میں بی آرایس کو ہر ریاست میں وسعت حاصل ہوگی اور کئی ریاستوں سے قائدین بی آرایس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

کویتا نے نرملاسیتارمن کی جانب سے اپنی کمزور ہندی پر وضاحت کرنے کو مضحکہ خیزقرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کمزور روپے پر بات کرئیں تو اچھا ہوتا۔ مرکزی وزیر فینانس پر تلنگانہ کوفنڈس کی اجرائی میں رکاوٹ بننے کاالزام لگاتے ہوئے بی آرایس رکن کونسل نے کہاکہ انہیں اپنی ہندی میں بہتری پر توجہ دینے کے بجائے عوامی مسائل کوحل کرنے کے لئے توجہ دینا چاہئے۔

 انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ جاگرتی تنظیم برقرار رہے گی اور قومی سطح پر بی آرایس بی جے پی کا متبادل بن کرابھرئے گی۔ہم بی جے پی مخالف جماعتوں کوایک پلاٹ فارم پرلاتے ہوئے کام کریں گے۔ کویتا نے کہاکہ ہر ریاست کی صورتحال کے مطابق لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

صدربی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے پرشدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اپنی اوقات بھول کربات کررہے ہیں۔ ان کا لب ولہجہ خواتین کے خلاف آہنت آمیز ہے۔ سنجے کوجان لینا چاہئے کہ عوام ان کو سبق سکھانے کے لئے انتظارکررہے ہیں۔

a3w
a3w