تلنگانہ

پہلا کے جی تا پی جی کیمپس کا قیام۔ مفت تعلیم

عصری سہولتوں سے لیس یہ کیمپس 6ایکڑ اراضی پر محیط ہے تاہم10ہزار مربع فٹ رقبہ پر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جہاں 3500 طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں تعلیم کے شعبہ میں ایک اہم پیش رفت کے دعویٰ کے مطابق ضلع راجنا سرسلہ میں ریاست کا پہلا کے جی تا پی جی کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

حکومت نے ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ میں کنڈر گارڈن تا پوسٹ گریجویشن ایک انٹیکریٹیڈ کیمپس تعمیر کیا ہے جہاں تمام طلبہ کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

عصری سہولتوں سے لیس یہ کیمپس 6ایکڑ اراضی پر محیط ہے تاہم10ہزار مربع فٹ رقبہ پر عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں جہاں 3500 طلبہ کو تعلیم فراہم کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔

ماڈل کیمپس، آنگن واری کیندرم، پری پرائمری اسکول، پرائمری اسکول، ہائی اسکول، جونیر کالج، اور ڈگری کالج کیں عمارتوں پر مشتمل ہے۔ حکومت کے منا اوورو منابڑی پروگرام کے تحت گمبھی راؤ پیٹ میں کے جی تا پی جی کیمپس قائم کیا گیا ہے۔

یو این آئی کے مطابق حکومت تلنگانہ سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے مساعی کررہی ہے۔ حکومت ہر طالب علم کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے مقصد سے ہر قسم کی سہولت فراہم کررہی ہے۔ ریاستی حکومت کے جی تا پی جی تعلیم نافذ کر رہی ہے۔

ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں تعلیم کی صورت گری ہوئی ہے۔انہوں نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شئیر کیا جو راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ کا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست بھر کے تمام اضلاع میں اس طرح کی سہولیات فراہم کرنے کا مقصدحکومت رکھتی ہے۔

اس ویڈیو میں بتایاگیا ہے کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ریاست میں ہر طالب علم کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔”ہمارا گاوں۔ہمارا اسکول“ اسکیم کے حصہ کے طور پر راجنا سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں تمام قسم کی سہولیات کے ساتھ ایک کے جی تا پی جی کیمپس تیار کیا گیا ہے۔

آنگن واڑی سنٹر، پری پرائمری اسکول، پرائمری اسکول، ہائی اسکول، جونیئر کالج اور ڈگری کالج 6 ایکڑ پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس سکول میں 3500 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ تلگو، انگریزی اور اردو میڈیم میں تعلیم کا انتظام کیاگیا ہے۔ پری پرائمری اور پرائمری سکول 250 طلباء کے ساتھ کامیابی سے چل رہا ہے۔

کمپیوٹر، سائنس لیب، لائبریری اور اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر کے ساتھ جملہ 90 کلاس رومس قائم کی گئی ہیں۔ ایک ہزار طلبہ کے لیے ایک ڈائننگ ہال کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ فٹ بال، کرکٹ، والی بال، کبڈی اور اتھلیٹکس کے لیے بھی اسٹیڈیم بنائے گئے ہیں۔بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔