حیدرآباد
چارمینار میں بم کی جھوٹی اطلاع۔ڈاگ وبم اسکواڈنے تلاشی لی
ڈاگ اوربم اسکواڈکاعملہ فوری چارمینار پہونچا اور سیاحوں کوتاریخی عمارت سے باہر آنے کو کہا جس کے بعدعملہ نے چارمینار کے ہر ایک گوشہ اوراس کے آس پاس کی زبردست تلاشی لی۔

حیدرآباد: تاریخی چارمینارمیں بم کی اطلاع وصول ہونے کے بعد سٹی پولیس حرکت میں آگئی۔
ڈاگ اوربم اسکواڈکاعملہ فوری چارمینار پہونچا اور سیاحوں کوتاریخی عمارت سے باہر آنے کو کہا جس کے بعدعملہ نے چارمینار کے ہر ایک گوشہ اوراس کے آس پاس کی زبردست تلاشی لی۔
تلاشی کے بعدبم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔اے سی پی چارمینار جی بھکشم ریڈی نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران پولیس کو کوئی بم یا دھماکواشیاء دستیاب نہیں ہوئے اس طرح یہ اطلاع افواہ ثابت ہوئی۔
قبل ازیں ایک نامعلوم شخص نے فون پر یہ اطلاع دی تھی کہ چارمینار میں بم رکھ دیاگیا ہے جبکہ یہ اطلاع جھوٹی نکلی۔