کتے کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ لگا نے کے بعد ڈیلیوری بوائے شدید زخمی
خوف کے عالم میں رضوان نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فلیٹ کی مالک شوبھنا نے ایمبولینس طلب کیا اور شدید زخمی کو نمس ہاسپٹل منتقل کردیا۔
حیدرآباد: ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے اس وقت شدید زخمی ہوگیا جبکہ ایک پالتو کتے کے بھونکنے کے بعد خوف سے اُس نے ایک عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔ سوایگی ایپ سے وابستہ23سالہ محمد رضوان، پارسل حوالے کرنے کے لئے بنجارہ ہلز میں ایک اپارٹمنٹ عمارت گیا۔
پولیس کے مطابق ڈیلیوری بوائے، لمبنی راک کیسٹل اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پہنچا اور ایک فلیٹ کے دروازہ پر دستک دی تب وہاں جرمن نسل (شیفرڈ) کا کتا اچانک بھونکنے لگا اورتیزی کے ساتھ رضوان کی طرف آنے لگا۔
خوف کے عالم میں رضوان نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فلیٹ کی مالک شوبھنا نے ایمبولینس طلب کیا اور شدید زخمی کو نمس ہاسپٹل منتقل کردیا۔
یوسف گوڑہ میں سری رام نگر کے رہنے والے رضوان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ رضوان کے بھائی محمد خواجہ نے بنجارہ ہلز پولیس نے کل شب شکایت درج کرائی اور کاروائی پر زور دیا۔