جرائم و حادثات
چاقو کی نوک پر خاتون سے 10 لاکھ روپے لے کر نامعلوم شخص فرار
ایک نامعلوم شخص جو اپنے چہرہ پر ماسک لگایا ہوا تھا نے چاقو کی نوک پر ایک خاتون سے 10 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
حیدرآباد: ایک نامعلوم شخص جو اپنے چہرہ پر ماسک لگایا ہوا تھا نے چاقو کی نوک پر ایک خاتون سے 10 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
یہ واردات جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدودمیں روڈ نمبر 5 پر واقع ایک مکان میں پیش آئی۔ نامعلوم شخص جو فیس ماسک لگایا ہوا تھا آج صبح ایک مکان میں داخل ہوا اور مکان میں مقیم ایک خاتون کے گلے پر چاقو رکھ کر اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
خاتون نے کہا کہ میرے پاس 20 لاکھ روپے نہیں ہے تاہم ڈاکو نے شادی شدہ خاتون سے 10 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا۔
فرار ہونے سے قبل ڈاکو نے اس خاتون کے فون سے اولہ کیاب بک کرانے کے بعد فرار ہوگیا۔ مالک مکان کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کرلیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔