کرناٹک

مسلم تاجرین کو میلہ میں اسٹال لگانے کی اجازت نہیں

مسلم تاجرین کو مبینہ طورپر کرناٹک کے ضلع دکھشن کنڑ کے شہر منگلورو میں مندر کے میلہ میں اسٹال لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

بنگلورو: مسلم تاجرین کو مبینہ طورپر کرناٹک کے ضلع دکھشن کنڑ کے شہر منگلورو میں مندر کے میلہ میں اسٹال لگانے سے روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ملک میں کووڈ کے 646 نئے کیسس، ایک موت

منگلورو شہر کے کوڈوپو شری اننتاپدمنابھ مندر کے احاطہ میں 14 تا 19 دسمبر مذہبی میلہ ششتی مہااتسو منایا جائے گا۔ یہ مندر حکومت ِ کرناٹک کے محکمہ مزراعی کے تحت ہے۔

مندر کے انتظامیہ نے اسٹالوں کے الاٹمنٹ کا عمل پہلے ہی مکمل کرلیا ہے اور مسلم تاجرین کو جو اسٹال حاصل کرنے اس سے رجوع ہوئے تھے‘ اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

مسلم تاجرین نے الزام لگایا کہ انہیں ہندوؤں کے نام پر اسٹال حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ وہ اپنا کاروبار چلاسکیں۔

اسی دوران اسٹریٹ وینڈرس اسوسی ایشن نے اس صورتِ حال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لے۔

اسوسی ایشن نے کہا کہ مسلم تاجرین کو میلہ کے دوران کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

تاجر برادری مندر کے سامنے سڑک پر اپنی اسٹال لگایا کرتی ہے لیکن مسلم تاجرین نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ سال سے تجارت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

اسوسی ایشن نے کہا کہ یہ مذہبی میلے غریب مسلم تاجرین کے لئے روزی روٹی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔

اب انہیں اجازت نہ دیتے ہوئے ناانصافی کی جارہی ہے۔ مسلم تاجرین وزیر صحت اور ڈسٹرکٹ انچارج دنیش گنڈوراؤ کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

a3w
a3w