میرا شوہر کہاں ہے، تین مارملنا کی بیوی پولیس سے رجوع
رکن کونسل کویتا اور دیگر کے خلاف اپنے بوٹیوب چینل پر قابل اعتراض ریمارکس کی کئی شکایات کے بعد گزشتہ شب حیدرآباد میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، کی بیوی ممتا پولیس سے رجوع ہوگئی جس نے پولیس سے پوچھا کہ اس کے شوہر کو کہاں رکھاگیا ہے؟

حیدرآباد:صحافی و یوٹیوبر تین مارملنا جن کو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، وزیرآئی ٹی تارک راما راو، رکن کونسل کویتا اور دیگر کے خلاف اپنے بوٹیوب چینل پر قابل اعتراض ریمارکس کی کئی شکایات کے بعد گزشتہ شب حیدرآباد میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، کی بیوی ممتا پولیس سے رجوع ہوگئی جس نے پولیس سے پوچھا کہ اس کے شوہر کو کہاں رکھاگیا ہے؟
وکلا کے ساتھ ملنا کی بیوی میڈی پلی پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنے شوہر کے بارے میں تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ساتھ ہی ممتا نے پولیس سے خواہش کی کہ اس کے شوہر کی گرفتاری سے پہلے درج کردہ ایف آئی آر کی نقل بھی اس کو فراہم کی جائے۔
ممتا نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر کو پولیس نے کہاں رکھا ہے اس کی تفصیلات بھی نہیں بتائی گئی ہیں جس پر بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے اس کے شوہر سے ممتا کی بات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔