جرائم و حادثات

چڈی گینگ کے دو ارکان گرفتار

میاں پور پولیس نے گجراتی چڈی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔

حیدرآباد: میاں پور پولیس نے گجراتی چڈی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کرلئے۔

پولیس نے بتایا کہ ایم مکیش بھائی، وی دریا بھائی پرمار، ایم نیتن بھائی اور ایس سمو نے ملکر میاں پور اور امین پور میں جملہ 4 سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھی۔

ان چاروں میں ایم مکش بھائی اور ایس سمو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جبکہ ان کے دو ساتھی ابھی فرار ہیں۔

ملزمین کے قبضہ سے ایک طلائی رنگ، ایک طلائی لاکٹ، ایک طلائی چین اور ایک طلائی نکلس برآمد کرلیا ہے۔

یہ ٹولی گجرات سے شہر آکر سرقوں کی وارداتیں انجام دیتی ہے۔ گرفتار ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا۔

a3w
a3w