ایشیاء

چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات میں کمی کا بل نوٹیفائی

پاکستان کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) نے جمعہ کے دن سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کو نوٹیفائی کردیا۔

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) نے جمعہ کے دن سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 کو نوٹیفائی کردیا۔ اس قانون کی رو سے چیف جسٹس آف پاکستان(سی جے پی) کے اختیارات گھٹ جائیں گے۔

بل پر عمل آوری کو سپریم کورٹ کی 8رکنی بنچ نے جس کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطاء بندیال ہیں‘ روک دیاتھا۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

وفاقی کابینہ نے 28 مارچ کو منظوری دی تھی اور بعدازاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نیشنل اسمبلی اور سینیٹ میں یہ منظور ہوگیا تھا۔

صرف صدر پاکستان نے دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم 10 اپریل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا اور پی ٹی آئی ارکان کے پرشور احتجاج کے دوران اس میں بعض ترمیم کی گئیں جس کے بعد اسے صدر کی منظوری کے لئے بھیجا گیا۔

صدر نے تاہم دستخط کئے بغیر پھر اسے لوٹادیا تھا۔ صدرجمہوریہ بل کو دوبارہ لوٹادیں تو سمجھا جاتا ہے کہ اندرون 10 یوم ان کی منظوری مل جائے گی۔