حیدرآباد

ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست کی تدفین

جناب ظہیر الدین علی خاں نے گزشتہ 30 برسوں میں سماجی،ملی اور علمی شعبہ جات میں غیر معمولی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی شناخت بنائی۔ مرحوم نے سماج بالخصوص ملت اسلامیہ کے غریب مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایاتھا۔

حیدرآباد: جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست کی آج تدفین عمل میں آئی جن کا کل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔نمازجنازہ شاہی مسجد باغ عامہ میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین آخرت منزل دارالسلام روڈ پر عمل میں آئی۔

متعلقہ خبریں
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
افغان گورنر کے جنازے میں دھماکہ، 11 افراد ہلاک

شہر کی نمائندہ شخصیات اور عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شاہی مسجد باغ عامہ اور مرحوم کے مکان پہنچ کر ان کے غمزدہ ارکان خاندان کو پُرسہ دیا۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان جناب اصغر علی خاں اور جناب فخر علی خاں شامل ہیں۔  

جناب ظہیر الدین علی خاں نے گزشتہ 30 برسوں میں سماجی،ملی اور علمی شعبہ جات میں غیر معمولی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی شناخت بنائی۔ مرحوم نے سماج بالخصوص ملت اسلامیہ کے غریب مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایاتھا۔

انتقال کی اطلاع نہ صرف ہندوستان کے مختلف شہروں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پھیل گئی اور سماجی، سیاسی، مذہبی اور ادبی شعبہ جات سے وابستہ اہم شخصیتوں نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹرسیاست سے ربط قائم کرتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔

a3w
a3w