تلنگانہ

بنڈی سنجے کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے سینئر قائدین کا مطالبہ

قرار داد میں واضح کردیا گیا کہ بنڈی سنجے ایک اور بار انتخابات لڑنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ مگر انہیں پارٹی امیدوار نہ بنایا جائے اگر انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جاتا ہے کہ ہم ان کے ساتھ قطعی طور پر تعاون نہیں کریں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری وسابق ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار پھر ایک بار تنازغہ میں گھر گئے ہیں۔ کریم نگر کے بی جے پی کے سینئر قائدین نے بنڈی سنجے کو کریم نگر سے پارلیمنٹ امیدوار نہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کی ہے اور یہ قرار داد پارٹی ہائی کمان کو روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن

 قرار داد میں واضح کردیا گیا کہ بنڈی سنجے ایک اور بار انتخابات لڑنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ مگر انہیں پارٹی امیدوار نہ بنایا جائے اگر انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جاتا ہے کہ ہم ان کے ساتھ قطعی طور پر تعاون نہیں کریں گے۔

کریم نگر میں بنڈی سنجے کے خلاف پارٹی میں مخالفت بڑھتی جارہی ہے۔ متحدہ ضلع کریم نگر کے13 اسمبلی حلقوں سے بی جے پی قائدین سنجے کے خلاف صف آراء ہلیں۔ بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ سنجے نے دوسروں کی بے عزتی کی اور ضلع میں پارٹی کو تباہ کردیا ان کے اس رویہ کی وجہ سے اسمبلی انتخابات میں قائدینا نے ان سے دوری اختیار کی تھی اور وہ شکست سے دوچار ہوگئے تھے۔