شمال مشرق

چیف منسٹر آسام ہیمنت بسوا سرما کو دھمکی

آسام پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کو چوکس کردیا ہے اور چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما کی سیکوریٹی کو مزید مستحکم بنا دیا ہے، کیوں کہ صحافیوں کو ایک آڈیو کلپ روانہ کیا گیا تھا، جس میں موافق خالصتان گروپ کو انھیں دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

گوہاٹی: آسام پولیس نے مرکزی ایجنسیوں کو چوکس کردیا ہے اور چیف منسٹر ہیمنت بسوا سرما کی سیکوریٹی کو مزید مستحکم بنا دیا ہے، کیوں کہ صحافیوں کو ایک آڈیو کلپ روانہ کیا گیا تھا، جس میں موافق خالصتان گروپ کو انھیں دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ریاستی پولیس سربراہ جی پی سنگھ نے ٹوئٹ کیا معزز چیف منسٹر آسام کو گرپتونت سنگھ پنو نامی شخص کی جانب سے دھمکیوں پر مشتمل آڈیو کلپ کے حوالے سے ایس ٹی ایف پولیس اسٹیشن (آسام) میں آئی پی سی اور یو اے پی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ ہندوستانی قانون کے تحت نامزد دہشت گرد ہے اور ایک غیرقانونی اسوسی ایشن سکھس فار جسٹس چلا رہا ہے۔ اس آڈیو کلپ کے پیش نظر چیف منسٹر کی سیکوریٹی کو اس ابھرتے ہوئے خطرہ سے واقف کرادیا گیا ہے۔

یہ دھمکی ایک ایسے وقت دی گئی ہے جب خالصتانی علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کے 8 قریبی مددگاروں کو ڈبرو گڑھ کی سنٹرل جیل میں رکھا گیا ہے۔ آسام کے تقریباً ایک درجن صحافیوں کو فون کرتے ہوئے یہ دھمکی دی گئی ہے۔

a3w
a3w