تعلیم و روزگار

ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ایک ٹول فری نمبر قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کارکرد رہے گا۔ اس فیصلہ کے تناظر میں ہر ضلع ہسپتال میں براہ راست رابطہ کے لیے ڈاکٹرز دستیاب کرائے گئے ہیں۔

حیدر آباد: امتحانات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار طلبہ کو خصوصی کونسلنگ فراہم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
آسام میں ٹیچر کے لڑکیوں کو فحش ویڈیودکھانے پر اسکول کو جلادیا گیا
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز

اس سلسلہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ایک ٹول فری نمبر قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کارکرد رہے گا۔ اس فیصلہ کے تناظر میں ہر ضلع ہسپتال میں براہ راست رابطہ کے لیے ڈاکٹرز دستیاب کرائے گئے ہیں۔

عہدیداروں نے سالانہ امتحانات کے دوران طلبہ پر دباؤ کم کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ اس کے لئے 14416 اور 1800914416 ٹول فری نمبر جاری کے گئے ہیں۔

عہدیداروں نے کہا کہ ان نمبرات پر 24 گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت فون کیا جاسکتا ہے اور ضروری مدد اور مشاورت کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ہر ضلع کے ہسپتال میں ایک خصوصی ماہر نفسیات بھی دستیاب کرایا جا رہا ہے۔ حکام نے کہا کہ طلباء اور ان کے والدین ہسپتال جا کر ڈاکٹرس سے مشورہ کر سکتے ہیں۔