مشرق وسطیٰ

ڈھائی ہزارحملے، شمالی اورجنوبی غزہ کوالگ کردینے کادعویٰ

اسرائیلی فورسس نے شمالی غزہ پٹی کوباقی محصورہ علاقہ سے کاٹ کرالگ کردیاہے اور پیرکی ساری رات اس پر شدید فضائی حملے جاری رکھی۔ تقریباً ایک ماہ سے جاری لڑائی میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد10ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

دیرالبلاء(غزہ پٹی): اسرائیلی فورسس نے شمالی غزہ پٹی کوباقی محصورہ علاقہ سے کاٹ کرالگ کردیاہے اور پیرکی ساری رات اس پر شدید فضائی حملے جاری رکھی۔ تقریباً ایک ماہ سے جاری لڑائی میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد10ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔

غزہ شہر کے گنجان علاقہ میں اسرائیلی فوج کی پیش رفت کے ساتھ ہی ایک مزیدخوں ریز مرحلہ کا اندیشہ ہے۔ فلسطینیوں نے جنوبی غزہ میں ایک دن پہلے کئے گئے حملوں میں ہلاک ہونے والے درجنوں افراد کی اجتماعی تجہیز وتکفین کی۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ میں پناہ لینے کیلئے کہاتھاتاہم اس نے پورے ساحلی علاقہ میں حملے جاری رکھے ہیں۔ اسرائیلی میڈیانے اطلاع دی ہے کہ فوجیوں کے غزہ شہر میں جلد داخل ہونے کی توقع ہے اورفلسطینی مجاہدین کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کے امکانات ہیں۔ اس جنگ میں اب تک کم از کم 10022 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔غزہ کی وزارت صحت نے یہ بات بتائی۔

اسرائیلی فوج نے اتوارکی رات دیر گئے کہاتھاکہ اس نے شمالی غزہ کو جنوبی غزہ سے الگ کردیاہے اور اسے جنگ کاایک اہم مرحلہ قراردیاتھا۔ پیرکے رات ایک طیارہ نے450 مقامات پر بمباری کی اورزمینی فوج نے حماس کے ایک کمپاؤنڈ پر قبضہ کرلینے کا دعویٰ کیا۔ فوج نے بتایاکہ جنوبی غزہ منتقل ہونے شہریوں کیلئے ایک رخی راہداری دستیاب ہے۔

ہزاروں فلسطینی غزہ شہر اورشمالی حصہ کے دیگرعلاقوں میں موجود ہیں۔غذا، دوا، ایندھن اورپانی کی کمی ہے۔اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں کو شیلٹروں میں تبدیل کردیاگیاہے۔ ان اسکولوں کو شیلٹربنایا گیا ہے جہاں گنجائش سے زیادہ لوگ ہیں۔

کئی افراد ر سڑکوں پر سورہے ہیں۔علحدہ اطلاع کے بموجب غزہ اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ گزشتہ شب غزہ پر ڈھائی ہزار حملے کیے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔ ایک رات میں غزہ پر ڈھائی ہزار حملوں میں مزید 280 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربھی بم برسا دئیے۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹوگرافر کے 4 بچے اور 4 بھائی خاندان والوں سمیت شہید ہوگئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور دشمن سن لیں‘ غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔اسپتالوں پربمباری سے زخمی طبی امداد سے محروم ہیں۔ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور ان حملوں میں 152 فلسطینی شہید اور 2100 زخمی ہوئے۔

a3w
a3w