تلنگانہ

کسانوں کا کاماریڈی بند پرامن

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹاون میں حالات پرامن ہیں اور پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے اس بند کی تائید کی ہے۔

حیدرآباد: مقامی کسانوں کی اپیل پر جمعہ کے روز کاماریڈی ٹاؤن بند منایا گیا۔ ٹاؤن میں جدید ماسٹر پلان کے مسودہ میں صنعتی زون کے قیام کیلئے زرعی اراضیات کے حصول کی تجویز کے خلاف مقامی کسان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
شعبہ آبپاشی پر وائٹ پیپر جاری کیاجائے گا:ریونت ریڈی
کرناٹک کے وزیر شیوانند پاٹل کے بیان پر تنازعہ
کسان اپنے کھیتوں میں سونے پر مجبور

 ضلع مستقر کا ماریڈی بند کی اپیل بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ ٹاؤن میں اج دکانات اور کاروباری ادارے بند تھے۔

پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹاون میں حالات پرامن ہیں اور پولیس کی جانب سے سخت صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن بی جے پی اور کانگریس نے اس بند کی تائید کی ہے۔

 تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر اے ریونت ریڈی نے پارٹی کے دو قائین کو کاماریڈی روانہ کیا ہے۔ ماسٹر پلان کے مسودہ کے خلاف سینکڑوں کسانوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے جمعرات کے روز کاماریڈی کلکٹریٹ کے سامنے احتجاج منظم کیا۔

 ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات کے ٹی آر نے کل شہر میں بلدی عہدیداروں کے اجلاس میں کاماریڈی کی صورتحال پر غور و خوض کیا تھا۔