امریکہ و کینیڈا

شکاگو میں حیدرآبادی طالبہ سے انڈین قونصلیٹ جنرل کا ربط

انڈین قونصلیٹ جنرل شکاگو نے ٹوٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم مس سیدہ لولو زیدی سے ربط پیدا کرنے میں کامیاب رہے اور ہم نے انہیں وطن واپسی اور طبی امداد کے بشمول ہر قسم کی مدد کا پیشکش کیا ہے۔

نیو یارک: شکاگو میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے ایک خاتون طالب علم جو حیدرآباد سے تعلق رکھتی ہیں، سے ربط قائم کیا ہے۔ اس طالبہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ذہنی تناؤ کے شکار اور فاقہ کیلئے مجبور ہے انڈین قونصلیٹ جنرل نے بتایا کہ حیدرآبادی خاتون فٹ ہے اور انہیں مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔

ان میں طبی امداد اور ہندوستان روانگی کی مدد بھی شامل ہے۔ سیدہ لو لو منہاج زیدی جو تلنگانہ کی متوطن ہے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے امریکہ پہونچی تھیں، کو شکاگو کے ایک محلہ میں فاقہ کی حالت میں دیکھا گیا۔ لولو کی والدہ نے ہندوستانی وزیر خارجہ کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے ان کی بیٹی کو ہندوستان واپس لانے میں مدد کی درخواست کی تھی۔

 انڈین قونصلیٹ جنرل شکاگو نے ٹوٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم مس سیدہ لولو زیدی سے ربط پیدا کرنے میں کامیاب رہے اور ہم نے انہیں وطن واپسی اور طبی امداد کے بشمول ہر قسم کی مدد کا پیشکش کیا ہے۔

 وہ، صحت مند ہے اور انہوں نے اپنی والدہ سے بات چیت بھی کرچکی ہے۔ لولو زیدی نے وطن واپسی میں مدد کرنے ہمارے پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ہم اس طالبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے تیار ہیں۔

a3w
a3w