بین الاقوامی

کار میں 20 افراد سوار، 5 افراد ڈکی میں بند (ویڈیو وائرل)

کار کے روکنے پر جب سیکیورٹی عہدیدار تلاشی کے لیے دروازہ کھولتا ہے تو سوار افراد اس میں سے نکلنا شروع ہوئے تو پھر نکلتے ہی رہے اور عہدیدار حیرت کے مارے ان کی گنتی ہی کرتا رہا۔

انڈیٹیڈ: سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سیکیورٹی عہدیدار شک کی بنیاد پر جب ایک کار کو تلاشی کے لیے روکتا ہے تو دروازہ کھلنے کے بعد وہ اندر کا حال دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔

اس پانچ نشستوں والی کار میں چھ، سات یا آٹھ دس نہیں بلکہ 20 افراد سوار تھے۔

کار کے روکنے پر جب سیکیورٹی عہدیدار تلاشی کے لیے دروازہ کھولتا ہے تو سوار افراد اس میں سے نکلنا شروع ہوئے تو پھر نکلتے ہی رہے اور عہدیدار حیرت کے مارے ان کی گنتی ہی کرتا رہا۔

اس کار میں 20 افراد سوار تھے۔ پانچ افراد ڈکی میں بند تھے جنہیں ڈکی کھول کر وہاں سے نکالا گیا۔

وائرل ویڈیو میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ یہ کس ملک یا شہر کی ویڈیو ہے تاہم اطراف کے ماحول اور گاڑی سے برآمد ہونے والے افراد کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے ک شاید یہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے دوسرے ملک جانا چاہ رہے تھے جنہیں سیکیورٹی عہدیداروں نے ناکام بنا دیا۔

اس ویڈیو کو اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور سینکڑوں اسے ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔

a3w
a3w