امریکہ و کینیڈا

اسرائیل کے قلیل مدتی اقدامات سے یہودی ریاست کی طویل مدتی سلامتی کو خطرہ لاحق:ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو نشر ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کی فوجی مہم اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو نشر ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کی فوجی مہم اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوز چینل کا سینکڑوں ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
فائیو آئی پارٹنرس نے انٹلیجنس جانکاری دی تھی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

العربیہ کے مطابق ٹروڈو نے کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ اسرائیل کے قریبی دوستوں کی تشویش بڑھ رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے قلیل مدتی اقدامات سے یہودی ریاست کی طویل مدتی سلامتی اور اس کی مستقبل کی حمایت کو بھی خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

ٹروڈو نے واضح کیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے ایسا ان طریقوں سے کرنا چاہیے جو شہریوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں محتاط ہوں۔

ٹروڈو نے محصور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کینیڈا اور بیرون ملک یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹورنٹو پولیس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں یہود مخالف اور اسلام مخالف نفرت انگیز جرائم کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ٹروڈو بارہا کہہ چکے ہیں کہ 7 اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کی اسرائیل میں دراندازی کے بعد اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ لیکن جیسے ہی اسرائیل کے فضائی حملوں اور زمینی حملوں کے پرتشدد ردعمل کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ٹروڈو نے آہستہ آہستہ اپنا لہجہ بدلنا شروع کردیا۔

گزشتہ ہفتے کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے غزہ میں "پائیدار جنگ بندی” کے لیے فوری بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی تھی۔

a3w
a3w