شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

یوپی میں مسلم آبادی بڑھ رہی ہے، 2027میں بی جے پی کا اقتدار ختم ہوجائے گا: محبوب علی (ویڈیو)

سابق ریاستی وزیر اور سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا ہے کہ بڑھتی مسلم آبادی کے نتیجہ میں 2027 کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی۔

بجنور(یوپی):(پی ٹی آئی) سابق ریاستی وزیر اور سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی محبوب علی نے کہا ہے کہ بڑھتی مسلم آبادی کے نتیجہ میں 2027 کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اقتدار سے بے دخل ہوجائے گی۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

72 سالہ قائد نے جو 6 میعاد سے امروہہ کے رکن اسمبلی ہیں‘ اتوار کے دن یہاں پارٹی کے ایک جلسہ میں یہ ریمارکس کئے۔ ان کی تقریر کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر چکررہے ہیں۔

محبوب علی نے زور دے کر کہا کہ آبادی کی ہیئت میں تبدیلی‘ سماج وادی پارٹی کے حق میں ہوگی۔ 2027 تک مسلم آبادی اتنی ہوجائے گی کہ بی جے پی کو جانا پڑے گا اور سماج وادی پارٹی برسراقتدار آئے گی۔

بی جے پی اور سلطنت ِ مغلیہ کا تقابل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 800 سال حکمرانی والے مغل نہیں رہے تو آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ بی جے پی ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے بی جے پی پر مخالف دستور اور مخالف ریزرویشن ہونے کا ٹھپہ بھی لگایا۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی زیرقیادت بی جے پی نے یوپی میں 2017 میں اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔ اس نے 2022 کے اسمبلی الیکشن میں اپنا اقتدار برقرار رکھا۔ یوپی میں اگلا اسمبلی الیکشن 2027 میں ہونے والا ہے۔

a3w
a3w