حیدرآباد

کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار

مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی کثیر تعداد نے گاندھی بھون میں اپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔

حیدرآباد: مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی کثیر تعداد نے گاندھی بھون میں اپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹی پی سی سی کے نئے صدر کا انتخاب ہائی کمان کرے گی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

ایس سی، ایس ٹی کے لئے 25 ہزار اور جنرل زمرہ کے لئے 50 ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے جو ناقابل واپسی ہے۔ آج ریاست کے مختلف اسمبلی حلقہ جات سے کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ہمراہ ان کے حامیوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔

درخواستوں کی وصولی کے دوسرے دن آج تقریباً 30 امیدواروں نے ہی اپنی درخواستیں داخل کی ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست مقرر کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار مہورت اور اچھا دن دیکھ کر درخواست داخل کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیر 21 اگست کو اچھا دن ہے۔ اس روز کثیر تعداد میں درخواستیں حاصل ہونے کی امید ہے۔

شہر کے 15 اسمبلی حلقہ سے بھی کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند امیدوار درخواست فارم داخل کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

بالخصوص خیریت آباد، جوبلی ہلز، نامپلی، صنعت نگر، گوشہ محل، ملک پیٹ، بہادرپورہ، مشیرآباد اور سکندرآباد اسمبلی حلقہ جات سے کئی نامور قائدین ٹکٹ کے دعویداروں میں شامل ہیں۔ امیدواروں کے ناموں کا آئندہ ماہ کے آواخر میں اعلان متوقع ہے۔