قومی

پٹھانکوٹ میں فضائیہ کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہیلی کاپٹر نے پٹھانکوٹ ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کیا تھا اور گاؤں کے کھلے میدان میں غیر طے شدہ لینڈنگ کی۔

پٹھان کوٹ: ہندوستانی فضائیہ کے اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹر نے جمعہ کے روز ضلع پٹھان کوٹ کے ننگل پور تھانہ علاقے میں واقع گاؤں ہلیڑ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

متعلقہ خبریں
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
ایر فورس کے سابق سربراہ اور سابق ایم پی تروپتی بی جے پی میں شامل
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)


ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہیلی کاپٹر نے پٹھانکوٹ ایئر فورس اسٹیشن سے ٹیک آف کیا تھا اور گاؤں کے کھلے میدان میں غیر طے شدہ لینڈنگ کی۔

مقامی لوگوں نے ہیلی کاپٹر کو اترتے ہوئے دیکھا اور موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


سکیورٹی پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے، موقع پر موجود سینئر حکام نے فی الحال صورتحال پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔