حیدرآباد

کانگریس کے 5قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کی خبریں زیر گشت

سوشل میڈیا پر جاری ان افواہوں کے درمیان کہ آئندہ دو ماہ کے دوران کانگریس کے پانچ اہم قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کا امکان ہے؟

حیدرآباد: سوشل میڈیا پر جاری ان افواہوں کے درمیان کہ آئندہ دو ماہ کے دوران کانگریس کے پانچ اہم قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کا امکان ہے؟

کانگریس پارٹی کی جانب سے ان پانچ قائدین کی نشاندہی کرنے کی کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا میں خبریں تیزی سے گشت کررہی ہیں کہ متحدہ ضلع نلگنڈہ سے تین اور ضلع میدک سے دو قائدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے آپریشن آکرش سے متاثر ہوکر بی آر ایس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ان خبروں کے سامنے آتے ہی کانگریس قیادت حرکت میں آگئی۔

اُسی دوران دو قائدین نے سامنے آکر وضاحت کی کہ وہ کانگریس چھوڑنے کا قطعی ارادہ نہیں رکھتے۔

جن قائدین نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے کی تردید کی اُن میں رام ریڈی دامودر ریڈی اور این اتم کمار ریڈی قابل ذکر ہیں۔

ابھی دو قائدین کے نام سامنے آنا باقی ہے جن کے متعلق افواہیں گشت کررہی ہیں۔

a3w
a3w