حیدرآباد

بی آر ایس حکومت تلنگانہ کے مقصد کیخلاف کام کررہی ہے: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہاکہ اگر بی جے پی حمایت نہیں کرتی تو کیا تلنگانہ کوریاست کا درجہ مل پاتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چندرشیکھرراو کانگریس کی پیداوار ہیں، انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت تلنگانہ کے مقصد کے خلاف کام کررہی ہے۔ انہوں نے صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو ایک آمر کی طرح ریاست پر حکومت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جے پی نڈا کی کل آمد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات

 انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر نئے سکریٹریٹ میں بھی نہیں آرہے ہیں۔عام آدمی کی بھی ان تک رسائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک دلت کو وزیراعلیٰ بنائیں گے تاہم انہوں نے اس وعدہ کو فراموش کردیا۔کشن ریڈی نے وزیراعلی کے اس دعوے کا بھی مضحکہ اڑایا کہ ان کی کوششوں سے تلنگانہ کی تشکیل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی حمایت نہیں کرتی تو کیا تلنگانہ کوریاست کا درجہ مل پاتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ چندرشیکھرراو کانگریس کی پیداوار ہیں، انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا تھا۔

انہوں نے بی جے پی کی جانب سے بی آرایس سے اتحاد کی تردید کی اور کہا کہ بی آر ایس وبی جے پی نے اب تک کسی بھی الیکشن میں اتحاد نہیں کیا ہے۔

 بی آر ایس کا بی جے پی سے کوئی حقیقی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے نوجوان حکومت پر برہم ہیں، اس مرتبہ بی آر ایس یقینی طور پر انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگی۔چندرشیکھرراو کاماریڈی اور گجویل حلقوں سے بھی شکست اٹھائیں گے۔